کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری چھٹا SSBکپ رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی اہم میچ میں باﺅنس کلب نے ون یونٹ کلب کو 48-36سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،باﺅنس کلب کو ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا ،فاتح ٹیم باﺅنس کلب کی جانب سے محسن علی 15،حسام خان 8اور ضیاءاحمد نے 8پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر اپ ون یونٹ کی جانب سے کاشف حسن نے 11،سالار حسین نے 9اور تشفین خان نے 6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے۔