لندن برج حملوں کا سرغنہ خرم شہزاد بٹ ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن (نیوز ڈیسک) لندن برج کے قریب گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کا سرغنہ خرم شہزاد بٹ ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے والی فرم میں سٹیورڈ کی ملازمت حاصل کرنا چاہتا تھا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیٹن پولیس اس بات کی تحقیقات بھی کر رہی ہیں کہ کہیں خرم شہزاد بٹ ٹینس کے مشہور ٹورنامنٹ کو نشانہ تو نہیں بنانا چاہتا تھا۔ رپوٹر کے مطابق خرم نے ملازمت کیلئے انٹرویو بھی اس ماہ کے آخر تک دینا تھا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق خرم بٹ نے ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ پر حملے کو شاید مشکل دیکھ کر لندن برج اور بورو مارکیٹ میں لوگوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...