کانگو: جنگجوئوں کا جیل پر حملہ‘ جھڑپیں‘8 محافظوں سمیت11 ہلاک‘930 ساتھی چھڑا لئے

کانگو( نوائے وقت رپورٹ) کانگو کے شہر بینی میں جیل پر حملہ میں11افراد ہلاک، 930قیدی فرار ہو گئے، یہ واضح نہیں حملہ کس جنگجو گروپ نے کیا ہے۔سکیورٹی حکام نے گورنر شمالی صوبہ کیوو کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جنگجوئوں نے بینی جیل پر یلغار کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ مرنیوالوں میں 8محافظ شامل ہیں جیولین پلوکو نے کہا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔ مقامی کارکن ٹیڈی کٹالیکو نے بتایا اس علاقے میں متعدد جنگجو گروپ سرگرم ہیں ان میں سے ایک مائی مائی بھی ہے، صدر جوزف کے مستعفی ہونے کے انکار کے بعد بحران شدت اختیار کر گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...