پراسرار بیماری میں مبتلا شاہ گل مزاری کا علاج حکومت کرائے گی

اسلام آباد (صباح نیوز)ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابدوحید شیخ نے کشمور کے کے رہائشی شاہ گل مزاری کی پر اسرار بیماری کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا مفت علاج کروانے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس حوالے سے کشمور کے 9سالہ بچے شاہ گل مزاری کے والدین سے ایم ڈی بیت المال برسٹر عابد وحیدشیخ نے گزشتہ روز رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ شاہ گل مزاری کا سرکاری سطح پر مفت علاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر 50ہزار روپے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے کشمور کے رہائشی شاہ گل مزاری کی بیماری کے حوالے سے خبر نشر کی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...