شانگلہ: تیز رفتار کارکھائی میں جا گری بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، 3 زخمی

Jun 12, 2017

شانگلہ (این این آئی) شانگلہ مٹہ آغوان سے بیلے بابا آنیوالی موٹر کار کھائی میں گرگئی ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز گاڑی موٹر کار مٹہ آغوان سے سواریاں لیکر بیلے با با آرہی تھی کہ بیلے بابا کے قریب تیز رفتار ی کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ ثناء اللہ اور خان سردارہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں