حیدرآباد(آن لائن) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے والی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو بھارتی بریریت اور آدھی صدی سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا، ہندوستان خطے کو دوزخ بنانا چاہتا ہے۔ مستقل امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی سمیت آئینی اداروں کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں، سپریم کورٹ کرپشن کا نوٹس لے۔