کراچی: مچھلی کے شکار کیلئے جانیوالے دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

Jun 12, 2017

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں مائی کلاچی کے قریب سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے دو نوجوان ڈوب گئے، دونوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے آنے والے سلطان آباد کے رہائشی سترہ سالہ حسان اور پندرہ سالہ عثمان سمندر میں ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں کے ڈوبنے کی اطلاع عثمان کے بھائی طاہر نے دی۔ ڈوبنے والے حسان اور حافظ عثمان سطان آباد میں مدرسے کے طالبعلم تھے۔

مزیدخبریں