نارووال: حبکو پاور پلانٹ کے باہر شیڈ کے پول میں کرنٹ آنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

نارووال (نامہ نگار) حبکو پاور پلانٹ کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرنے کےلئے شیڈ بناتے ہوئے لوہے کا پول کھڑا کرتے ہوئے 11کے وی تاروں سے ٹکرا گیا کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نارووال مریدکے روڈ پر واقعہ حبکو پاور پلانٹ کے باہر موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے کےلئے پانچ مزدور لوہے کا پول کھڑا کر رہے تھے کہ لوہے کا پیلر اوپر سے گزرتی ہوئے 11کے وی تاروں سے ٹکرا گیا جس سے پانچوں افراد کو زبردست کرنٹ لگا ذرائع کے مطابق پانچ افراد محمد رمضان، وقار خان، محمد خالد ،تنویر خان اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سہارا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر محمد رمضان اور ایک نامعلوم شخص جن کا تعلق جھنگ سے بتایا جاتا ہے جانبر نہ ہو سکے اور جاں بحق ہوگئے جبکہ وقار خان،محمد خالد اور تنویر خان جن کا تعلق قریبی دیہات اروافغاناں سے بتایا جاتا ہے زخمی ہوگئے جن کو سہار ا ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
کرنٹ/ جاں بحق

ای پیپر دی نیشن