امریکہ نے خانانی اینڈ کالیا کیس میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی

Jun 12, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے خانانی اینڈ کالیا کیس میں پاکستان سے تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی۔ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے توسط سے وزارت خارجہ سے مدد کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا ایف بی آئی خانانی اینڈ کالیا انٹرنیشنل کا ریکارڈ فراہم کرے۔ وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے سفارتخانے کے لیگل اتاشی سے ملاقات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی ٹیم کوامریکی سفارتخانے کے لیگل اتاشی سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

مزیدخبریں