جے آئی ٹی کو دھمکیاںسپریم کورٹ پر حملہ ہے ، نواز شریف کا امیرالمومنین بننے کا خواب پورا نہیں ہونے دینگے: بلاول

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ سے بچ بھی گئے تب بھی ان کا امیرالمومنین بننے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے ، جے آئی ٹیکو دھمکیاں سیدھا سپریم کورٹ پر حملہ ہے، حیران ہوں کہ ابھی توہین عدالت کے نوٹس کیوں نہیں ملے، یہ تقریق کیوں ہے،سینیٹ انتخانات میں بھی نواز لیگ کو سرپرائز ملے گا، انکے اپنے ارکان بھی ساتھ نہیں ہوں گے،ہماری جدوجہد طاقت نہیں بلکہ نظریے کے لئے ہے،جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ، پیپلزپارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون ہے ، ہماری پارٹی کے سامنے کاغذی شیروں کی کیا حیثیت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ساہیوال ڈویژن کے عہدیداروں سے ملاقات ،افطار ڈنر کے موقع پر خطاب اور صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد، قائمقام سیکرٹری جنرل ملک عثمان ، میاں منظور وٹو، خرم جہانگیر وٹو، ساہیوال ڈویژن کے صدر ذکی چوہدری ، اوکاڑہ کے صدر سجاد الحسن اوردیگر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی پارٹیاں ہیں ، پیپلز پارٹی کے سوا ملک میں کوئی نظریاتی پارٹی نہیں ۔ ہماری جدوجہد طاقت کے لئے نہیں بلکہ کسانوں اورمزدوروں کے حقوق کے لئے ہے۔ اب ہم نکلیں گے اور جعلی شیروں کو بھگادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ انکلز نے بی بی شہید کو چھوڑا کچھ انکلز آج مجھے چھوڑ رہے ہیں لیکن مجھے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ میرے کارکن میرے ساتھ ہیں ، ہماری جدوجہد طاقت کے لئے نہیں بلکہ نظریے کے لئے ہے ، پیپلزپارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون ہے ، عید کے بعد ڈویژن کی سطح پر دورے کروں گا ، جیالوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، میں ہر ڈویژن میں آرہا ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن