لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے گزشتہ سال ستمبر میں ہونے والی مانیٹرنگ کی بنیاد پر سینکڑوں سکولوں کو ناجائز جرمانے کر دیئے ہیں۔ سکول مالکان نے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے پرزور اپیل کی ہے یہ وہ فوری طورپر اس کا نوٹس لیں اور جرمانوں کی مد میں کی گئی کٹوتی کی عید سے قبل ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ پارٹنرز نے مزید کہا کہ اس سے قبل مانیٹرنگ کی بنیاد پر جرمانوں سے پہلے پارٹنرز کا مؤقف سنا جاتا تھا اور پارٹنرز کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جاتا تھا‘ لیکن اب پارٹنرز کا مؤقف سنے بغیر ہی یکطرفہ طورپر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیںجس سے پارٹنرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ سراسر ناانصافی ہے لہٰذا اس مسئلہ کا فوری تدارک کیا جائے۔