طاہر القادری کے آتے ہی طلال چودھری جیسے متحرک ہو گئے: عوامی تحریک

Jun 12, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کی خبر ملتے ہی شریف برادران کے طوطے اڑ گئے اور طلال چوہدری جیسے متحرک ہو گئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دامن پر ملکی خزانے میں ہیر پھیر کرنے کا کوئی الزام نہیں۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں غریب خاندانوں کے بچوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے اور انہیں ایک مفید شہری بننے کے حوالے سے مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں