لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے کسی بھی قسم کے تنازعہ سے بچنے کے لیے کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کے لیے نہیں بھجوایا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں سرفراز احمد کی جانب سے میچ میں متوقع تبدیلیوں کے بارے میں پہلے سے میڈیا کو بتا دیا تھا جس پر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سرفراز احمد کے عمل کو اچھا نہیں سمجھا گیا تھا۔ سرفراز احمد گذشتہ روز پریکٹس سیشن میں ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اگلے میچ کے لیے حکمت عملی تیار کرتے دکھائی دیئے۔ سری لنکا جس نے بھارت کے خلاف میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی پاکستان ٹیم کے کپتان کے لیے درد سر بن گئی ہے کہ سری لنکن ٹیم کا بیٹنگ اور باولنگ دونوں شعبوں میں مقابلہ کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ جولائی 2015ءکو ہمبنٹوٹا میں آمنا سامنا ہوا تھا جب پاکستان ٹیم کو 165 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹیم مینجمنٹ سرفراز سے ناراض،حفےظ سے پرےس کانفرنس کروائی
Jun 12, 2017