عمران خان نےجے آئی ٹی میں پیشی سےقبل وزیراعظم سےمستعفی ہونےکامطالبہ کردیا

Jun 12, 2017 | 23:58

ویب ڈیسک

بنی گالا میں میڈیا سےگفتگومیں عمران خان کا کہنا تھاکہ جےآئی ٹی نے سپریم کورٹ میں کہا ہےکہ انکےکام میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہےاورریکارڈ بدلاجارہا ہے, شفاف تحقیقات کےلیےضروری ہےکہ وزیراعظم پیشی سےقبل مستعفی ہوجائیں۔
عمران خان نےکہا کہ ن لیگ نوازشریف کی پیشی پربسیں بھرکرلاناچاہتی ہے, اگرحکومت نےسپریم کورٹ پردباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم انکو دکھائیں گےکہ اصل پبلک کیا ہوتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا شریف برادران نے ساری عمرلوگوں کورشوتیں دیں, جےآئی ٹی قابو میں نہ آئی تواب حکومت سپریم کورٹ اور جےآئی ٹی کو دھمکیاں دےرہی ہے.

مزیدخبریں