امام صحافت مجید نظامی کی چوتھی برسی منائی گئی ، مختلف تقاریب کا انعقاد

Jun 12, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹ) معمار نوائے وقت اور امام صحافت مجید نظامی کی قمری کیلنڈر کے مطابق چوتھی برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ وہ 2014ءمیں رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ جناب مجید نظامی مرحوم نے حمید نظامی مرحوم کے انتقال پر ادارہ نوائے وقت کی باگ ڈور سنبھالی اور اسے تناور درخت بنایا۔ نوائے وقت کے ملازمین سمیت انگریزی اخبار دی نیشن، ہفت روزہ ندائے ملت، فیملی میگزین، ماہنامہ پھول میگزین اور وقت نیوز چینل کے سٹاف سمیت سماجی و سیاسی حلقوں نے مجید نظامی مرحوم کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی۔ اس سلسلے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کی ملکی، قومی اور صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مجید نظامی/ برسی

مزیدخبریں