لاہور (نامہ نگار ) تیزرفتاری پر موٹروے پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چالان کردیا ۔ موٹر وے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو لاہور راوی ٹول پلازہ کے قریب روکا اور تیز رفتاری پر 750 روپے جرمانہ کردیا۔ گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور سید مقصود چلا رہا تھا۔ موٹروے پولیس نے رفتار کی حد کی خلاف ورزی پر ان کی گاڑی روک لی اور ان کا چالان کر دیا،چالان ٹریفک پولیس کے افسر زیشان خالد نے کیا جسے شاہد خاقان عباسی نے خوش دلی سے قبول کیا اور اہلکاروں کو شاباش بھی دی ۔موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے چالان کے بعد سابق وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
چالان