الیکشن کمشن نے 12 ہزار امیدواروں کے کوائف نیب‘ ایف بی آر‘ سٹیٹ بینک کو بھجوا دیئے

اسلام آباد+ لاہور (خصوصی نمائندہ+ خصوصی رپورٹر+ کلچرل رپورٹر+ شہزادہ خالد سے+ نامہ نگاران) الیکشن کمشن کے مطابق سکروٹنی سیل جدید ٹیکنالوجی کی مدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ اب تک 12ہزار امیدواروں کے کوائف نیب، ایف بی آر اور سٹیٹ بنک کو بھجوا دئیے، ساڑھے سات ہزار امیدواروں کے کوائف آن لائن سکروٹنی سسٹم سے چیک کئے جا چکے ہیں، کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے درجنوں امیدواروں کے کوائف انتہائی مشکوک قرار دئیے جا چکے ہیں، ریکارڈ ملک بھر کے ریٹرننگ افسروں کو پہنچایا جا رہا ہے۔ آر اوز 12سے 19جون سکروٹنی پریڈ کے دوران یہ ڈیٹا بروئے کار لا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22جون تک دائر ہو سکیں گی۔ اپیلوں کو 27جون تک نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28جون کو جاری ہو گی۔ امیدوار کاغذات 29جون تک واپس لے سکیں گے۔ علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر جسٹس کی زیرصدارت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے اہم اجلاس (کل) بدھ کو ہوگا۔ الیکشن کمشن نے غیرملکی مبصرین کو عام انتخابات کی مانیٹرنگ کی اجازت دیدی ہے۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے بھی این او سی جاری کر دیا ہے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کی چودہ نشستوں پر 294 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 415 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 123سے مہر واجد، سید فراز ہاشمی، عزیز الرحمن چن، این اے 123 سے حاجی ملک ریاض اور پرویز ملک سمیت 28امیدواروں ، این اے 124سے ن لیگ کے حمزہ شہباز پی ٹی آئی کے نعمان قیصر دیگر جماعتوں کے 12امیدواروں، این اے 125سے مریم نواز سردار ایاز صادق، ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباسس، زبیر کاردار سمیت 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرواِئے،این اے 126سے میاں مرغوب احمد، رانا مشہود، بیرسٹر حماداظہر، شعیب خان نیازی سمیت 16 امیدواروں، این اے 127اسے مریم نواز پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ سمیت18، این اے128 میں روحیل اصغر ، اعجاز احمد ڈیال سمیت21،این اے 129 سے عبدالعلیم خان, ولید اقبال، خواجہ احمد حسان، سردار ایاز صادق سمیت 20، این اے 130سے شفقت محمود خواجہ احمد حسان، لیاقت بلوچ سمیت 27، این اے 131سے عمران خان، سعد رفیق، جواد احمد سمیت 24، این اے 132سے شہباز شریف، حمزہ شہباز، منشا سندھو ثمینہ خالد گھرکی سمیت 26، این اے 133سے سردار ایاز صادق، زعیم قادری، پی ٹی آئی کی اعجاز چوہدری سمیت 27، این اے134رانا مبشر اقبال، ظفر عباس کھوکھر سمیت 20، این اے 135سے کرامت علی کھوکھر، سیف المکو ک کھوکھر سمیت 13، این اے 136سے ملک افضل کھوکھر، ملک اسد کھوکھر سمیت 17، عمران خان نے این اے 131، امجد مصطفی نے پی پی 159سے، ایاز صادق ، عبدالمجید نمبردار پی پی 16، حمزہ شہباز، حسام منیر پی پی 151، عبدالزاق پی پی 166، محمد علی میاں نے پی پی 159سے، خواجہ سلمان رفیق پی پی 158، این اے 125سےملک محمد وسیم ، نذیر چوہان نے پی پی 167، خواجہ ہارون نے این اے 130 اور پی پی 159 ، امیدوار طارق محمود نے پی پی 160 ، مصطفےٰ رانا نے پی پی 159، پی پی 140 سے محنت کش نذیر احمد رحمانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ صرف ایک حلقہ پی پی 151سے الیکشن میں حصہ لینے والے 125، پی پی 158کےلئے 130امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کئے۔ امیرالعظیم نے این اے 135 ،لیاقت بلوچ این اے 130. ، خواجہ عمران نذیر پی پی 166، حافظ نعمان پی پی 159 ، توصیف شاہ پی پی 160 ، زیبا احسان این اے 131 ، عمر سہیل ضیاءبٹ این اے 130، مہر واجد پی پی 152 ، حفیظ کاردار این اے 125 ، افتخار احمد نتھی نے آزاد امیدوار کے لئے پی پی 165 کو سابق وزیر اعلیٰ کا حلقہ تھا سے کاغزات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔حناءپرویز بٹ، پی ٹی آئی کے عبدالعلیم اور شعیب صدیقی جبکہ ن لیگ کے سعد رفیق اور سلمان رفیق نے پی پی 158 سے بھی انتخابی فارم وصول کئے۔ وحید گل نے پی پی 157 ، اعجاز احمد نے این اے 132 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔تحریک لبیک کے آصف جلالی نے این اے 128 کے لئے فارم وصول کئے۔جمشید اقبال چیمہ نے این اے 127 ، چودھری واحد این اے 123 ، اسلم اقبال پی پی 151، پیپلز پارٹی کی حر بخاری این اے 130 ، میجر نرگس عابدی پی پی 161، ظہیر الدین این اے 132، لطیف سراءاین اے 123 سے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ (ن) لیگ کے خواجہ احمد حسان نے این اے 130سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،تحریک لبیک کے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے این اے 128سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے این اے 130اور امیرالعظیم نے این اے 135سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ این اے 127سے جمشید اقبال چیمہ، محمد افضل بھولا نے پی پی 144، پی پی 150سے بلال یاسین، طارق حمید نے پی پی 156،این اے 134کےلئے خواجہ عمران نذیر ،فیصل ایوب کھوکھر نے پی پی 161، سیف اللہ کھوکھر نے پی پی 161،پی ٹی آئی کی فاطمہ عثمان ، عاصمہ شوکت نے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔ 33 مخصوص نشستوں پر فارم جمع کرانے والوںکی تعداد 286ہے۔ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کےلئے 148امیدواروں نے فارم جمع کرائے۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 66امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔ کراچی کے دو حلقوں این اے 249اور این اے 250سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ گوجرانوالہ میں خرم دستگیر خان، محمود بشیر ورک، عثمان ابراہیم، خواجہ محمد صالح، راﺅ اکرام اور ارشاد اللہ سندھو، حافظ حمیدالدین اعوان، جاوید ہاشمی نے این اے 158، سراج الحق نے این اے 2 چارسدہ، این اے 23 سےآفتاب شیرپاﺅ، مونس الٰہی نے این اے 172، مولانا فضل الرحمن نے این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان اور این اے 39، احسن اقبال نے این اے 78، عائشہ گلالئی نے عمران کے مقابلے پر این اے 53سے نواب آف کالاباغ ملک وحید نے این اے 95 سے، انہوں نے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر عمران کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان پی کے 74 سے امیدوار بن گئے ہیں۔ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی لاڑکانہ، لیاری اور مالاکنڈ سے جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3حلقوں کیلئے 130 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ این اے 52 سے 28، این اے 53 سے 63، این اے 54 سے 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مشرف نے ملک بھر سے 4، گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے 7نشستوں پر 124اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستوں پر 392 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ این اے 80اور پی پی 62سے محمود بشیر ورک،طارق محمود، امتیاز صفدر وڑائچ، ڈاکٹر عبیداللہ گوہر،ڈاکٹر زین علی بھٹی،حکیم میاں ارشد محمود، چوہدری محمد اشرف وڑائچ، مسز شازیہ مظہر جاوید،حاجی امان اللہ وڑائچ،الفت رسول وڑائچ،زاہد اسحاق وڑائچ، قاسم اکرم وڑائچ، بلال قدرت بٹ، چوہدری تنویر اعظم چیمہ،رانا عامر افتخار خاں،مرزا طارق محمود مغل ودیگر افراد نے کاغذات جمع کروا دئیے۔نوشہرہ ورکاں میں بلال اعجاز ، ڈاکٹر عامر، اظہر ناہرہ ،پرویز ورک ،عرفان بشیر، حمزہ امانت، اقبال گجر ،ذوالفقار بٹ، ارشاد اللہ سرا، عابد ورک ،کامران اولکھ ،رانا نذیر، صغریٰ عائشہ، میاں جاوید ،عمر نذیر،ناصر سیویا ،یونس مہر، اسلام گجر، پی پی 63 سے حمزہ امانت علی ورک ، رانا عمر نذیر، ریاض امانت ورک ، رانا نذیر، خالد پرویز ورک، ذوالفقار احمد بٹ، صغریٰ عائشہ، چوہدری اقبال گجر ، آصف اقبال گجر ،عمیر پرویز ورک ،بلال احمد بٹ،محمدیونس مہر ایڈووکیٹ،سیٹھ عامر داﺅد، مدثر حنیف اوجلہ ایڈووکیٹ، نثار بزمی، سید مرتضے، شہبازگورایہ،نجمہ فردوس، پی پی 64 سے عرفان بشیرگجر ، رفاقت حسین، خالد پرویز ورک ، محمد کامران اولکھ، عابد جاوید ورک ، میاں محمد جاوید، ارشاد اللہ سرا ، محمد نواز ملہی، حامد ناصر سیویا ، سعود فتح محمد،چوہدری عابد سہیل ورک ، عثمان بشیر گجر، عبدالغفور گجر ،رانا عرفان نے کاغذات جمع کرا دئیے۔ این اے 119میں دو سگے بھائیوں سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سابق ایم این اے رانا افضال حسین، عمر آفتاب، راحت امان اللہ بھٹی، صابر حسین عثمان نثار، محمد انور رشید، صفدر شیرا، مظاہر عباس، عمر سکندر، امجد فخر عباس جعفری، این اے 120میں رانا تنویر حسین، پیر محمد اشرف رسول، علی اصغر چودھری، اختر حسن چودھری، محمد اشفاق، رجب شریف، محمد اقبال جوڑا، سید افضال حسین رضوی، رانا افضال حسین، حافظ آباد میں ملک فیاض احمد اعوان، اسد اللہ آرائیں، رائے جہانگیر علی کھرل، چودھری امان اللہ چٹھہ نے فہمیدہ کوثر نے کاغذات جمع کرائے۔سابق گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب خان نے این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے این اے پندرہ ارو این اے 16 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ ادھر پیپلزپارٹی نے خیبر پی کے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔
کاغذات نامزدگی

ای پیپر دی نیشن