رینج روڈ پرتین ڈاکوجنرل سٹور کے مالک سے 5 لاکھ روپے اورموبائل فون لوٹ کرفرار

راولپنڈی ، اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے )ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے خیانت مجرمانہ میں شہری ایک کروڑ84 لاکھ سے محروم ہوگیاتھانہ نصیر آباد کے علاقے رینج روڈ پر تین مسلح ڈاکو جنرل سٹور کے مالک سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کو ساجد علی نے بتایا کہ میں اپنے پارٹنر زاہد اشرف کے ہمراہ موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر تین ڈاکو آئے اور اسلحہ دکھا کر نقدی موبائل لے گئے تھانہ سٹی کو پولیس اہلکار یاسر عباس نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے پارکنگ پر مجھ سے جھگڑا کر کے مجھ سے نقدی چھین لی اور مذاحمت سے میری وردی بھی پھٹ گئی تھانہ سول لائن کے علاقے کچہری چوک میں تین مسلح ڈاکو ایک ساتھ کئی دکانوں سے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکو جاتے ہوئے مسجد کے چندے کا باکس بھی ساتھ لے گئے تھانہ آر اے بازار کو خرم نعیم نے بتایا کہ میں بہن اور بھانجے کے ہمراہ گاڑی میں جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور میری ہمشیرہ سے زیورات اتروا لئے تھانہ کینٹ کو اصغر مسیح نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے تھانہ مارگلہ کو محسن ریاض نے بتایا کہ سینٹورس مال کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چوری ہوگیا تھانہ مارگلہ کو عارف جاوید نے بتایا کہ ایف ایٹ مرکز میں مجھے گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے علی رضا اور محمد صفدر نے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن