آرٹسٹ سپورٹ فنڈز کی مد میں 79مستحق فنکاروں میں60ہزار فی کس چیکوں کی تقسیم

ملتان (نیوز رپورٹر)آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں ملتان ڈویژن کے 79مستحق فنکاروں میں60ہزار فی کس کے چیک تقسیم کیے گئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب ملتان آرٹس کونسل میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل نے کہا کہ فن کار ہمارے معاشرے کا اہم طبقہ ہیں بلکہ ہمارا ثقافتی ورثہ بھی محفوظ ہے۔ چیک تقسیم کرتے ہوئے سجاد جہانیہ نے بتایا کہ50سال سے زائد عمر کے ایسے فنکار جن کا فنی تجربہ 25سال ہو اور ان کی ماہانہ آمدن15ہزار روپے سے کم ہو‘ ان سے حدمت کارڈ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ جانچ پڑتال کے بعد ملتان ڈویژن سے 79 فنکار خدمت کارڈ کیلئے منتخب کیے گئے ۔ فنکاروں کی معاشی امداد کیلئے 5ہزار روپے فی کس ہر ماہ دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن