دوکوٹہ (نامہ نگار )خان کرکٹ لیگ ٹورنا منٹ کیلئے سپانسرز جن میں فاروق خا ں گنب کو (خان بادشاہ )،محمد رمضان کو (خان سلطان )،محمد وقاص کو (سپیرئرز دوکوٹہ )، عبدالوہاب کو (سٹالین 187)، محمد زوہیب کو (زلمی 205)، مقصود احمد کو (لالی پور کنگز )، محمد سہیل کو (رائزنگ سٹار )، ڈاکٹر ذوالفقار کو (شاہین سٹار )کی ٹیمیں دی گئیں سپر کھلاڑی دینے کے ساتھ 6،6کھلاڑی بذریعہ قرعہ اندازی بھی سپانسر ز میں تقسیم کر دئے گئے مہمان خصوصی فیاض خان جوئیہ ، میاں محمد حنیف ، آفتاب خان جوئیہ، غلام مصطفی خان لنگاہ سمیت دیگر سپانسرز نے فرنچائزز ،ایمپائروں ، سکوررز ،کمیٹی ممبران اور کمنٹیٹرز نے کمیٹی کی طرف سے دی گئی شرٹس بھی تقسیم کیں۔چیف ایگزیکٹو تنویر خان جوئیہ چیف آرگنائزرز آصف خا ن سولگی چیئر مین محسن خان جوئیہ رانا محمد ارشاد نے کہا کہ عید الفطر کے فوراََ بعد ٹورنا منٹ کا انعقاد کروایا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے اور علاقائی عوام کو تفریح کا موقع میسر ہوگا۔