لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں شوہر نے چھری سے پے در پے وار کر کے بیوی کو قتل جبکہ کمسن بیٹے اور بیٹی کوشدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ہے۔ ایبٹ آباد کے علاقہ کھن کلاں ،ڈاکخانہ سیری کا رہائشی محمد ارشد ولد سلیمان شفیق آباد میں اپنی بیوی 32سالہ جمیلہ اور دو بچوں 9سالہ عائشہ اور 8 سالہ آصف اللہ کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔ ارشد نے بیوی جمیلہ سے جھگڑے کے بعد اسے چھری سے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جس کے بعد ارشد نے اپنے دونوں بچوں 9 سالہ بیٹی عائشہ اور 8 سالہ بیٹے آصف اللہ کو چھری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ پولیس نے جمیلہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کرتفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات لگتی ہے۔
شفیق آباد: شقی القلب نے چھری سے وار کر کے بیوی قتل، کمسن بیٹا، بیٹی زخمی کر دئیے
Jun 12, 2018