ایڈنبرا(آئی این پی) جونی بیئر اسٹو مسلسل تین ون ڈے سنچریاں جڑنے والے دنیا کے نویں اور انگلینڈ کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔جونی بیئر اسٹو نے مسلسل تین ون ڈے سنچریاں جڑنے کا یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچز میں 54 بالز پر سنچری مکمل کرکے حاصل کیا، وہ اس سے قبل اپنی آخری سیریز کے آخری دو میچز میں بھی سنچریاں جڑ چکے تھے۔اس فہرست میں پاکستان کے تین کھلاڑی ظہیر عباس، سعید انور اور بابر اعظم موجود ہیں۔