لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چودھری اشتیاق اور سابق ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان گزشتہ روز نیب آفس میں پیش ہوئے جبکہ سلمان رفیق کو کل 13 جون، خواجہ احمد احسان کو 20 جون کو طلب کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) عثمان سے لاہور پارکنگ کمپنی اور چودھری اشتیاق سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔ دونوں افراد 3 گھنٹے تک نیب آفس میں موجود رہے۔
چودھری اشتیاق، سابق ڈی سی لاہور کیپٹن عثمان نیب پیش، سلمان رفیق کی کل طلبی
Jun 12, 2018