چکری (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف این اے59کاٹکٹ ریٹائرڈکرنل اجمل صابر کودے یونین کونسل چکری، چک دینال، سہال، پڑیال، گگن، چہان اور علاقے بھر کی مختلف یونین کونسلوں کے کارکنان میں این اے 59کا ٹکٹ پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن ریٹائرڈ کرنل اجمل صابر کو نہ ملنے پر شدید غم وغصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کا کہنا ہے کہ ایک طرف توتبدیلی کے دعوے کئے جارہے ہیںتو دوسری طرف سفارش کی بنیاد پر پیراشوٹرز ہمارے اوپر مسلط کئے جارہے ہیں کرنل اجمل صابر پانچ سال تک اس حلقے میں عوامی مہم کو جاری رکھے ہوئے تھے انھوں نے اپنے قائد کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات کام کیا جس سے اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کا گراف بلند ہوا مگر آخر میں ٹکٹ ایسے شخص کو دے دینا جس کا پانچ سال سے اس حلقے کی عوام سے کوئی رابطہ ہی نہیں سراسر عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انھوں نے قائد تحریک انصاف عمران خان پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دیرینہ کارکن کرنل اجمل صابر کو دیں ورنہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اس فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔
تحریک انصاف این اے59کاٹکٹ اجمل صابر کودے
Jun 12, 2018