آئین توڑنے والے کو ویلکم کیا جارہاہے، جس پرالزام تک نہیں ہےوہ پیشیاں بھگت رہاہے:نواز شریف

Jun 12, 2018 | 12:27

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب تو اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا‘ ہمارے خاندان کا قیام پاکستان سے قبل بڑا کاروبار تھا‘ 100 کے لگ بھگ پیشیاں بھگت چکے ہیں‘ جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس کے نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بات ہورہی ہے۔ اگر فیئر ٹرائل ہے تو مجھے مرضی کا وکیل رکھنے کا حق حاصل ہے۔ سو کے لگ بھگ پیشیاں بھگت چکے ہیں ایسے حالات میں مقدمے نہیں لڑے جاسکتے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنی صفائی میں کوئی گواہ پیش کیوں نہیں کیا نواز شریف نے کہا کہ ہم تو اپنی صفائی میں سب کچھ لائے ہیں نیب تو اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا اثاثوں کا پوچھنے والے خدا کا خوف کریں ہمارے خاندان کا قیام پاکستان سے قبل بڑا کاروبار تھا۔ جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ جس نے دہشت گردی کو ختم کیا اس کو ای سی یل میں ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی شروع ہوئی اس کو گلے لگایا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں