صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف نے تحریک انصاف کی پانچ سالہ کارکردگی پر چھبیس سوالات پر مشتمل سوالنامہ جاری کردیا ہے۔ سوالنامے میں خیبرپختونخواہ کی ترقی کیلئے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد سے متعلق پوچھا گیا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوالات تحریک انصاف کو اس کے وعدے اور دعوے یاد دلانے کیلئے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف بتائیں کہ کہاں ہیں تین سو پچاس ڈیمز، دو سو پچاس کالجز، ایک ہزار سٹیڈیم اور پورے پاکستان کی بجلی؟ کیا خیبرپختونخواہ پی میں نوے دن میں کرپشن ختم ہوگئی؟ یا پوری تحریک انصاف ہی کرپٹ نکلی؟۔ کہاں ہیں وہ آپ کے خیبرپختونخواہ کو ایک سو سال تک فائدہ دینے والے منصوبے؟شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ تحریک انصاف الزام تراشی اور گالی گلوچ کی بجائے سنجیدہ جواب دے گی۔ بتایا جائے کہ کے پی کے وزیر اعلی ہاس میں بننے والی یونیورسٹی کو کون سے راستے جاتے ہیں؟ پشاور دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر کیسے بنا؟ خیبرپختونخواہ میں ٹرین منصوبے کا کیا ہوا،انہوں نے کہا کہ بیروان ممالک سے نوکریوں کیلئے آنے والے غیر ملکی کہاں چھپے ہوئے ہیں؟ کیا عمران خان نے جھوٹ کی بجائے قوم سے سچ بولا اور یوٹرن لینا بند کردیئے؟ عمران خان اگر آئین کا احترام کرتے ہیں تو پھر عدالت سے تین سال مفرور کیوں رہے؟ عمران خان جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، اسی سے تنخواہ کیوں لیتے رہے؟شہبازشریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو بتائیں گے کہ ان کا ذریعہ آمدنی کیا ہے.
صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف نے تحریک انصاف کی پانچ سالہ کارکردگی پر چھبیس سوالات پر مشتمل سوالنامہ جاری کردیا
Jun 12, 2018 | 23:19