عمران خان آپکے ہاتھوں غریب خوشحال ہونا چاہئے

Jun 12, 2019

مکرمی! عمران خان تبدیلی لانے اور نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اب دوسری امید یہ ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں غریب غربت کی بلند سطح سے نکل کر ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو۔ عمران خان آپ سے گزارش ہے کہ آپ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے خالی آسامیوں پر اہل وطن کو روزگار کی فراہمی پر پابندی کے فی الفور خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات صادر کریں اور بھرتی کیلئے ماضی کے قوانین کے تحت تمام اداروں کو اپنے قوائد و ضوابط کے مطابق خالی آسامیوں پراہل وطن کو روزگار کی فراہمی کے اختیارات کو بھی بحال کرائیں اور بھرتی کے عمل میں کسی بھی مداخلت کو مکمل طور پر روکیں۔ یقین ہے کے اس عمل سے مساوی طور پر حقداروں کو ہی روزگار ملے گا اور یوٹیلٹی اسٹورز کو پرائیویٹ نہ کریں اس کی اصلاحات کریں ملک کے تمام اضلاع میں پانچ یوٹیلٹی اسٹورز قائم کریں اور ان اسٹورز سے اپنے ہی اضلاع کے ساکنان کو یوٹیلٹی کارڈ جاری کریں اور تاکہ ان علاقوں کے مکیں مہینہ میں دو مرتبہ خریداری کر سکیں جس کی لمٹ دس ہزار سے زائد نہ ہو۔ (صغیر علی صدیقی)

مزیدخبریں