لاہور(وقائع نگار خصوصی) سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکار، گلوکار علی ظفر سے متعلق ہراسگی کیس کی سماعت میں علی ظفر کے منیجر نے بیان قلمبند کرایا اور کہا کہ میشا شفیع نے سازش کے تحت الزام لگایا۔
ہراساں کر نے کے الزامات سے علی ظفر کے انٹرنیشنل معاہدے ختم ہو گئے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکار علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت کی گلوکار علی ظفر کے دو گواہان پیش ہوئے مگر وقت کی قلت کے باعث صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند ہوا علی ظفر کے سابق منیجر سرفراز نے اپنا بیان۔ قلمبند کرایا جبکہ علی ظفر کے موجودہ منیجر طلحہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا مینجر سرفراز نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات کی وجہ سے گلوکار علی ظفر کو بھاری مالی نقصان پہنچا ۔ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات سے میری شہرت متاثر ہوئی عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ اب تک علی ظفر کے دس گواہان بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔