اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل )احتساب عدالت پیشی پر زرداری ہشاش بشاش نظر آئے‘ زرداری نے جج کی آمد سے قبل کمرہ عدالت میں سگریٹ سلگا لیا۔ انہوں نے سگریٹ کے کش لگا کر ٹینشن کو دھوئیں میں اڑا دیا اور اس دوران بھی وہ مسکراتے رہے۔سگریٹ کے کش لگا نے کے بعد سابق صدر نے سگریٹ اپنی سیکرٹری رخسانہ بنگش کو دی اور انہوں نے سگریٹ بجھائی۔ سابق صدرنے پہلا سگریٹ ختم ہونے پر دوسرا بھی سلگا لیا،آصف زرداری کے ساتھ والی نشست پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ موجود تھے۔ انہوں نے سگریٹ کے کش کے بعد موبائل فون پر خوشگوار موڈ میں گپ شپ بھی کی۔