اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+نیوزرپورٹر+نیٹ نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بجٹ اجلاس ملتوی ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان مسکراتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھے اور فاتحانہ انداز میں اپوزیشن کے احتجاج کی طرف ایک میوزک کمپوزر کی طرح اپنے ہاتھوں سے اشارے کئے۔ وزیراعظم کے اس انداز پر ان کے ارد گرد موجود حکومتی ارکان بھی مسکراتے رہے اور اس دوران وزیراعظم اسمبلی سے باہر نکل گئے۔