بندر سری بیگاوان(آئی این پی/شِنہوا) برونائی میںہری رایا تقریبات کے دوران شاہی محل عوام کیلئے کھول دیا گیا، تین روز کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ افراد شاہی محل کے استانہ نورالامان برونائی دیکھنے کیلئے آئے ،پہلے روز 34799،دوسرے روز37434 اورتیسرے روز30388افراد مسلمانوں کے سالانہ تہوار کے موقع پر آئے یہ تہوار عیدالفطر کی مناسبت سے منایا جاتا ہے ، برونائی میں اس تہوار کے موقع پر محل عوام کے کیلئے کھول دینے کی روایت 30سال سے جاری ہے،اس دوران برنائی کے عوام اور غیر ملکی سیاح سلطان حسن البولکیا اورشاہی خاندان کے دیگر افراد کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے آتے ہیں۔