اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس میں نیشنل بنک حکام کو جمعرات کو طلب کر لیا ہے منگل کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس کی سماعت کی دوران سماعت حالیہ پیش ہونے والے بجٹ اور ورلڈکپ کا تذکرہ بھی ہوا، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ سٹیٹ بنک حکام کو معلوم ہی نہیں کہ ٹی بلز کا ریٹ کیا ہے آج بجٹ پیش ہو رہا ہے اور سٹیٹ بنک کا یہ حال ہے سٹیٹ بنک کے حالات دیکھ کر اللہ ہی خیر کرے،حکام سٹیٹ بنک نے عدالت کو بتایا کہ ٹی بلز کا نیا ریٹ 19 جون کو نکلے گا، عدالت آج حکم دے نئے ریٹ پر سرمایہ کاری کر دیں گے ۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت نے جوا کھیلنا ہے نہ ہی کرکٹ میچ پر شرط لگانی ہے کیا پتا نیا ریٹ موجودہ ریٹ سے کم ہوڈیم فنڈ کی سرمایہ کاری حساس معاملہ ہے اورسٹیٹ بنک یقین سے کیسے کہہ سکتے ہیں ٹی بلز کا نیا ریٹ آج سے بہتر ہوگایہ تو ایسی ہی گارنٹی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سے اگلا میچ جیت جائے گا بعد ازاںعدالت نے نیشنل بنک حکام کو جمعرات کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔