احتساب عدالت نے منی لانڈنگ میں ملوث آفتاب محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Jun 12, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈنگ ریفرنس میں ملوث ملزم آفتاب محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ نیب نے آفتاب محمود کو ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔ نیب نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں