وزیر اعظم کی ہدایت پروفاقی بجٹ عوام دوست بنایاگیا: سیف اللہ نیازی

Jun 12, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنماا عجازاحمد چوہدری کی ملاقات جس میں تنظیمی سازی اور پارٹی امور پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع سیف اللہ نیازی اور اعجاز چوہدری نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام دوست بجٹ تیار کیا گیا ہے جس میں ہر شعبے میں غریب آدمی کیلئے ایک اچھا خاصہ ریلیف رکھا گیا ہے یہی حکومت کی اولین تر جیح ہے،آج کے وفاقی بجٹ میں غر یب آدمی اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے،حکومتی وزراء کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 10فیصد کٹو ٹی احسن اقدام ہے ،عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات سے نیا پاکستان بنائے گی موجودہ حکومت قومی خدمت کے مشن پرکام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں