پاکستان، آسٹریلیا کو بھرپور پریکٹس نہ مل سکی‘کھلاڑی انڈور نیٹس تک محدود

Jun 12, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ورلڈ کپ کے میچ سے قبل خراب موسم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کوبھرپور پریکٹس کا موقع نہیں دیا اور ٹیم چھوٹے سے انڈور نیٹس تک ہی محدود رہیں ، تاہم بدھ کو موسم بہتر رہنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔پیر کورات بھر ہونیوالی بارش منگل کی صبح تھم تو گئی تھی لیکن گراونڈ خشک نہ ہوسکا تھا بعض جگہ پانی بھی جمع تھا جس کو گراونڈ انتظامیہ وائپر سیپانی باہر نکال رہی تھی، جبکہ وکٹیں بھی کور رہیں۔گراونڈ پریکٹس کیلئے تیار نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے ٹیموں کو بھی آگاہ کردیا تھا۔ ٹاونٹن کرکٹ گراونڈ میں انڈر پریکٹس کی سہولت محدو د ہے ، چھوٹے سے انڈور ایریاز میں صرف دو نیٹس ہیں۔پاکستان ٹیم کے صرف چھ کرکٹرز انڈور ٹریننگ کیلئے آئے جن میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، بابر اعظم، محمد حسنین، آصف علی اور محمد حفیظ شامل تھے۔ پلیئرز نے ہلکی پھلکی انڈور ٹریننگ کی۔صبح کے سیشن میں آسٹریلیا کے کھلاڑیو ں نے بھی ہلکی پھلکی انڈور ٹریننگ کی۔منگل دوپہر کو موسم بہتر ہوا تو وکٹ سے کور ہٹاکر اس پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں