نیب احتساب کے نام پرمسلم لیگ ن کے قائدین سے سیاسی انتقام لے رہی ہے

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے )پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کی جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے پنجا ب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں حمزہ شہبازکی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب احتساب کے نام پرمسلم لیگ ن کے قائدین سے سیاسی انتقام لے رہی ہے جس سے عمران نیازی اورنیب کے گٹھ جوڑکاواضح پتہ چلتاہے موجودہ حکومت کابجٹ عوام دشمن ہے جس میں غریب عوام کاکسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں دیاگیاپاکستان مسلم لیگ ن اس عمرانی بجٹ کامستردکرتی ہے یہ بجٹ ناکام حکومت کابے کاربجٹ ہے یہ صرف اعدادوشمارکاگورکھ دھندہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن