راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کاسمو پولیٹین راولپنڈی کے صدر سابق میئر سردار نسیم خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکمران سیاسی تنگ نظری کا شکار ہیں جنہیں اپوزیشن سے ہر وقت انجانے خوف نے گھیرا ہوا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کی آڑ میں تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے حکومتی وزیر مشیر اپنے بیانات دینے میں لمبی زبانیں استعمال کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پلے کچھ نہیں اسی لئے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں لیکن ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ۔
حمزہ شہباز کی گرفتاری قابل مذمت ، حکمران سیاسی تنگ نظری کا شکار ہیں
Jun 12, 2019