کراچی(نیوز رپورٹر) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی مرحوم کے قومی و ملی ‘ دینی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اتحاد امت‘ وحدت ملی‘ فرقہ واریت کے خاتمے اور تمام طبقات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی جدوجہد میں صرف کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج معاشرے کے تمام طبقات آپ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ کی رحلت‘ ملت اسلامیہ کا ایک بڑا نقصان ہے اور آپ کی وفات کے بعد جو خلا پیدا ہوا وہ پر نہ ہوسکے گا۔ کیونکہ آپ غریبوں کے ہمدرد‘ محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ اس عظیم شخصیت کے مالک تھے جس نے بیش بہا خدمات انجام دیں۔ اللہ تعالیٰ علامہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ بخشے‘ ملت پاکستان آپ کی خدمات اور شخصیت کو تاحیات یاد رکھے گی کیونکہ آپ ایک عظیم رہنما تھا۔