نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں توہم پرستی کی نئی مثال سامنے آگئی ہے۔ سب سے بڑی جمہوری حکومت کہلانے کا دعویدار ملک میں گزشتہ روز خشک سالی سے چھٹکارا پانے کیلئے مینڈکوں کی شادی کرا دی گئی۔ ریاست کرناٹکا کے شہر یوڈوپی میں یہ شادی ہوئی۔ اس تقریب کے دوران کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وہیں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے اور خوب جھگڑے بھی ڈالے۔