ریاض ( نوائے وقت ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی کی گرفتاری کے خلاف سعودی عرب میں پارٹی عہدیداروں کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،جدہ میں پی پی پی کے صدر تصور چوہدری ملک جاوید اور دیگر نے بھی آصف زرداری کی گرفتاری پر سخت الفاظ میں حکومت پر تنقید کی۔