کیف (اے پی پی)یوکرائن میں واقع ایک نفسیاتی ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔منگل کے روز یوکرائن کے شہر اوڈیسا میں واقع ایک نفسیاتی ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں 6 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ یوکرائن کی ایمرجنسی سروس کہا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔ یوکرائنی صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے "خوفناک سانحہ" کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔