واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کا امریکا میں داخلہ روکنے سے متعلق میکسیکو کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔امریکی نشریاتی اداے کے مطابق امریکی صدر نے معاہدے پر بعض ڈیمو کریٹس ارکان اور ذرائع ابلاغ کی تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی معاہدہ اوباما انتظامیہ نے کیا ہوتا تو بدعنوان میڈیا اسے زبردست قرار دیتا اور شاید امریکہ میں سرکاری چھٹی کا بھی اعلان کر دیا جاتا۔معاہدے کے تحت میکسیکو نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ امریکا سے منسلک سرحد پر پناہ گزینوں کا ہجوم روکنے اور غیر قانونی داخلے کی حوصلہ شکنی کے لیے نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔