لندن( آن لائن ) آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایل او ڈی بتیوں والی بیلز کے خلاف آواز بلند کردی۔ورلڈ کپ 2019 کے کئی مقابلوں کے دوران دیکھا گیا ہے کہ گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں جس سے نہ صرف گیند باز بلکہ بلے باز بھی حیران نظر آئے۔جگ مگ کرتی ایل ای ڈی بیلز شائقین میں مقبول ہیں جبکہ ان سے امپائرز کو فیصلہ سازی کے عمل میں بھی آسانی ہوجاتی ہے تاہم بیلز نہ گرنے کی وجہ سے ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا تنازع پر کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں آپ اس طرح کی چیز کی توقع نہیں کررہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں نت نئی ٹیکنالوجی کا آنا خوش آئند ہے، جب یہ بتیاں جلتی ہیں آپ کو پتہ چل جاتا ہے وکٹوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے تاہم جب تک گیند اسٹمپس پر زور سے نہ لگے یہ بیلز نہیں گرتیں۔کوہلی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز کی گیندیں بھی ان بیلز کو نہیں ہلا پارہیں۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ اس طرح اچھی گیندوں پر بولرز وکٹیں حاصل نہیں کرپائیں گے اور ایسا کوئی ٹیم نہیں چاہے گی۔ا?سٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے اسے گیند بازوں کے ساتھ ’زیادتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ڈیوڈ وارنر کی وکٹ پر گیند کافی زور سے لگی تھی تاہم اس کے باوجود بیلز نہ گریں۔ایرون فنچ نے کہا کہ ا?پ نہیں چاہیں گے کہ ایسا ورلڈ کپ کے فائنل یا سیمی فائنل جیسے اہم مقابلوں کے دوران ہوا۔
فنچ اور کوہلی نے ایل او ڈی بتیوں والی بیلز کے خلاف آواز بلند کردی
Jun 12, 2019