برازیلین سٹرائیکر کرسٹین ورلڈ کپ میں ہیٹرک کرنے والی عمررسیدہ کھلاڑی بن گئیں

پیرس(آئی این پی)برازیل ویمن ٹیم کی سٹرائیکر کرسٹین ورلڈ کپ میچ میں ہیٹرک کرنے والی عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انہوں نے فرانس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں جمیکا کے خلاف میچ میں ہیٹرک کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے 34 برس اور 25 دنوں کی عمر میں ورلڈ کپ میچ میں ہیٹرک کر کے کرسٹیانو رونالڈو کو عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا، رونالڈو نے 2018 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں سپین کے خلاف میچ میں 33 برس اور 130 دنوں کی عمر میں ہیٹرک کر کے عمر رسیدہ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن