بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کیلئے آئی سی سی کی سازش بے نقاب

لندن (آئی این پی)بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کیلئے آئی سی سی کی سازش بے نقاب ہوگئی، بھارتی ٹیم کو ہر میچ میں من پسند بیٹنگ اور سلو وکٹ فراہم کی جانے لگی، جبکہ بھارت کیلئے خطرے کا باعث بننے والی ٹیموں کو غیر متوقع طور پر گرین وکٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے اب باقاعدہ تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارت اپنی من پسند وکٹوں کے باعث ہی میچز میں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ جبکہ دیگر ایشیائی ٹیمیں فاسٹ وکٹوں کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے بانسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ بانسی وکٹ کا کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ کے دوران بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ بارش والے موسم اور باونسی وکٹ کے باعث میچ کے دوران بلے بازوں، خاص کر قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کو اس کے پسند کی وکٹیں فراہم کئے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن