کرونا:ہاکی فیڈریشن نے لاہور اورکراچی میں دفاتر بند کردیئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی اپنے سٹاف کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے 21 جون تک لاہور اور کراچی کے دفاتر بند کر دیئے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلٰی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کا وبائی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بنا پر اپنے سٹاف کی حفاظت کے لیے دفاتر کو مزید ایک ڈیڑھ ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کریں۔

ای پیپر دی نیشن