لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول مافیا سے نپٹنے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گی عوام دشمنی پر کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی رپورٹس کا سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہیں کہ اس مصنوعی قلت کا سبب بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ لاقانونیت کو فروغ دے رہے ہیں جو کسی رعایت اور نرمی کے مستحق نہیں۔