پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گوشت کی قیمتوں پرنظررکھیں:دانش افضال

لاہور(نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گوشت فروشوں کی پرائس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔ 56 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ 04 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 2000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ 02 گوشت فروش کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا، 02 گوشت فروش کو حراست میں لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے گوشت فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گوشت کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی1944 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن