لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کابحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا بلکہ مزیدطوالت اختیار کرتا جا ریا ہے، نالائقوں کا ٹولہ عوام اور ملک پر مسلط رہا تو تمام ادارے تباہ ہو جائیں گے،حکومت کی بیڈ گورنس کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا بلکہ مزید تیزی آ رہی ہے۔ کھلنڈرے حکمرانوں کے قوم کے سینے پر لگائے گئے مہنگائی کے زخموں کا حساب دینا ہو گا۔