راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب بھر کے سکولوں میں تبادلوں کیلئے پابندی اٹھائے جانے کے 24گھنٹوں میں چار ہزارکے قریب مردو خواتین اساتذہ نے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروادیں جس میں سب سے زیادہ درخواستیں ضلع راولپنڈی کیلئے جمع ہوئی ہیںجبکہ لاہوردوسرے نمبرپررہا تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے حوالے سے دستیاب آن لائن ریکارڈ کے مطابق ضلع راولپنڈی سے 341،لاہور سے 290،فیصل آباد سے 226،بہاولپورسے 209درخواستیں جمع ہوئیں ۔